زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کاپی ایچ ڈی داخلہ شیڈول جاری

January 22, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے پی ایچ ڈی میں داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر گرایجویٹ سٹڈیز، ڈاکٹر فیصل سعید اعوان کے مطابق خواہشمند طلبہ جامعہ زرعیہ کے تحت منعقد کیے جانیوالے جی آر ای(سبجیکٹ ٹیسٹ)میں کامیابی (70 فی صد نمبر) کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی پیشگی رضامندی برائے تحقیقی تجاویز اور تعلیمی دستاویزات جمع کروائیں گے۔