• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر مالی فراڈ میں ملوث چھ رکنی گینگ 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

ملتان( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان کی عدالت نے واٹس ایپ، فیس بک آئی ڈیز اور جعلی جاز کیش اکاؤنٹس کے ذریعے مالی فراڈ میں ملوث چھ رکنی سائبر کرائم گینگ کے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کے مطابق یہ ملزمان انٹرنیشنل لیول پر آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث تھے، جو جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جاز کیش آئی ڈیز اور آن لائن ٹرانزیکشنز کے ذریعے لوگوں کو لوٹتے تھے۔
ملتان سے مزید