• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط انجکشن سے بچی کی ہلاکت پر ڈاکٹر اور ڈسپنسر معطل‘ انکوائری شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر ) دیہی مرکز صحت رنگ پور میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے بچی کی ہلاکت پر سپیشل سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض گوپانگ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈسپنسر عامر سہیل نے بغیر ڈاکٹر کی ہدایت کے انجکشن لگایا جس سے بچی جاں بحق ہوئی۔ واقعہ کے بعد ڈسپنسر کو پولیس کے حوالے جبکہ ڈیوٹی ڈاکٹر اور ڈسپنسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تین روز میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ سپیشل سیکریٹری نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
ملتان سے مزید