• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیہڑ چوک پر 27فٹ اونچی یادگار مکمل،کمشنر نے افتتاح کیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر عامر کریم خاں کی سرکردگی میں چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ، ڈیہڑ چوک پر بھی یادگار کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے، یہ یادگار محکمہ ہائی ویز کی زیر نگرانی اور نجی شعبے کے تعاون سےمکمل کی گئی ،جس کا افتتاح کمشنرنے فیتہ کاٹ کر کیا یادگار کی مجموعی اونچائی 27 فٹ ہے اور اس کی تعمیر پر 30 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ اس کی خاص بات اس پر نصب کی گئی بلیو پاٹری کے اسٹائلز ہیں، جو شہرِ اولیاءکی پہچان اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں،کمشنر عامر کریم خاں نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے والے مزید یادگاروں کی تعمیر جاری ہے۔ 
ملتان سے مزید