• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف وارداتوں میں دو خواتین سمیت 4 افراد قتل، مقدمات درج

ملتان، رحیم یارخان، گڑھ مہاراجہ، روجھان (سٹاف و سٹی رپورٹرز، نامہ نگار) ملتان میں ڈنڈے کے وار سے 55سالہ شخص قتل، رحیم یارخان میں درانتی کے وار سے 35سالہ خاتون قتل، ملزم آلۂ قتل سمیت گرفتار، گڑھ مہاراجہ کوٹ دیوان میں جواں سالہ لڑکی کلہاڑی سے قتل، روجھان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان قتل، تفصیل کے مطابق غلام حسین اپنے رشتے داروں کو ملنے کیلئے 18کسی بدھلہ روڑ آیا ہواتھا کہ مخالفین ملزمان محمد سجاد ،مرسلین ، محمد اسلم اور یاسین نے حملہ آور ہوئے اور ڈنڈے سوٹوں کا بے دریغ استعمال کرکے غلام حسین کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے غلام حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کر دی، رحیم یارخان بستی گیچلاں کی رہائشی 35سالہ ثمینہ بی بی کھیتوں میں گھاس کاٹ رہی تھی کہ اسی دوران پل سنی کے رہائشی ناصر حسین نے درانتی کے پے درپے وار کرکے ثمینہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اسی دوران بچانے کیلئے آنیوالا راہگیر بھی درانتی کے وار لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ملزم ناصر حسین نے واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے اردگرد موجود افراد نے ناکام بناتے ہوئے پکڑ کر تشدد کانشانہ بنانے کے بعد کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے مقتولہ ثمینہ بی بی کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، گڑھ مہاراجہ کوٹ دیوان میں ملزم خالد نے اپنے کزن حیدر علی کی ستائیس سالہ بیوی فرزانہ بی بی کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی پولیس تھانہ جھنگ صدر اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے ، روجھان چک مٹ نمبر تین میں اشفاق اور برکت ایک برداری بنوں قوم میں گولیاں چل گئں اشفاق وغیرہ کی فائرنگ سے برکت کا بیٹا پرویز جاں بحق ہوگیا قتل کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ روجھان پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال روجھان منتقل کردی اور مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید