ملتان(سٹاف رپورٹر)مدرسہ کی چھت گرنے سے معلمہ سمیت 9بچیاں زخمی ہوگئیں، 2نشتر ہسپتال منتقل ،تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے محلہ عادل ٹائون المصطفیٰ روڈمحمد ہارون اور محمد اشرف نے غریب بچیوں کیلئے مکان کے دو کمرے و برآمدہ کو مدرسہ بنایا ہواتھا، مدرسہ کی چھت ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی بچیاں کمرے کے برآمدے میں قرآن مجید پڑھ رہی تھی کہ اچانک ٹی آر گارڈر کی چھت گرگئی جس کی وجہ سے مدرسہ کی معلمہ (استانی ) 35 سالہ بنت سلیم سمیت بچیاں 11سالہ فاطمہ 11سالہ زہرہ نور 14سالہ مہک بی بی 14سالہ آمنہ بی بی 12سالہ ایمان فاطمہ 11سالہ آسیہ بی بی 11سالہ نعیمہ بی بی اور 8سالہ مریم بی بی زخمی ہوگئیں۔