• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرائض میں غفلت برتنے پر میپکو کے3ایس ڈی اوز سمیت 4اہلکار معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے بجلی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی میں ناکامی اور فرائض میں غفلت برتنے پر 3ایس ڈی اوز سمیت 4اہلکاروں کو معطل کردیاہے اور انہیں میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔معطل ہونے والوں میں سب ڈویژنل آفیسر میپکو گلشن آبادسب ڈویژن جامپور عمر احمد،سب ڈویژنل آفیسر ڈی جی خان فرسٹ سب ڈویژن علی شفیق ،سب ڈویژنل آفیسر میپکو چوٹی سب ڈویژن صبغت اللہ اور قائمقام میٹرسپروائزر IIسخی سرور سب آفس فیاض حسین لوند شامل ہیں،چاروں اہلکاروں کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کاروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ 
ملتان سے مزید