• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات و واقعات میں6؍ افراد ہلاک،6کی خود کشی

ملتان (رپورٹرز، نمائندگان، نامہ نگاران) احمد پور شرقیہ میں ایل پی جی گیس سلنڈر لیکج، وین میں آگ لگنے سے ایک طالبہ جاں بحق، 10زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال میں منتقل کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعہ پر نوٹس، اظہاربرہمی، ذمہ دران کے خلاف کارروائی کی ہدایت، نجی کالج کے دو ملازمین کوگرفتارکر لیا گیا، کالج سیل، خودکشی کے مختلف واقعات میں 3؍ افراد جان کی بازی ہار گئے اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی، شجاع آباد سلنڈر دھماکے کے زخمیوں میں سے ایک جاں بحق، رحیم یار خان میں 7 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے 25 فٹ گہرے ٹیوب ویل کے بور میں گر گیا‘ رحیم یارخان دریائے سندھ میں نہانے کے دوران 15 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق، رحیم یارخان میں فرش کی رگڑائی کرنے کے دوران مشین سے کرنٹ لگنے پر 44 سالہ محنت کش جاں بحق‘ رحیم یارخان میں کاربے قابوہوکرنہر میں جاگری‘ سڑک کراس کرنے والے معمرشخص کونامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا‘ 7ماہ کے بچے سمیت 2جاں بحق‘ رحیم یار خان میں گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 2 افراد نے گندم میں رکھنے والی گولیاں اور زہریلا سپرے پی کر خودکشی کرلی‘ 4 کا اقدام خودکشی‘ ہسپتال منتقل، بوریوالامیں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق 1 شدید زخمی ہو گیا کار ڈرائیور اے ایس آئی کے خلاف غفلت و لاپرواہی پر مقدمہ درج کر لیا گیا، کوٹ ادودریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے والے نوجوان کی ریسکیو ٹیم نے 3دن بعد لاش برآمد۔
ملتان سے مزید