• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے اور آتشزدگی سےبچے سمیت دو افراد زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) اعوان چوک، ہیڈ محمد والا روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکےاور آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں دلاور ولد یاسین، عمر 7 سال اور غلام یاسین ولد پٹھانی خان عمر 55 سال شامل ہیں، دونوں زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ ایک موٹر سائیکل بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
ملتان سے مزید