• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں کی آلائشوں سے تیار 4000لیٹر آئل ضبط مالکان کے خلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کی آلائشوں سے تیار کھلا آئل برآمد کر لیا‘ 4000 لٹر کھلا آئل ضبط،فیٹ رینڈرنگ یونٹ مالکان کیخلاف تھانہ الپہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے متی تل روڈ 2 کلو میٹر ڈی ایچ اے گیٹ کے قریب فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ہزاروں لیٹر کھلا آئل ضبط کر لیا گیا۔فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔
ملتان سے مزید