• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص سے سی سی ٹی وی، ڈرون کیمرہ اور ویڈیو ریکارڈر برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والے شخص سے کسٹم حکام نے سی سی ٹی وی، ڈرون کیمرہ اور ویڈیو ریکارڈر برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابقشارجہ سے آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز G9558 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو کسٹم حکام نے دوران چیکنگ ایک شخص عبداللہ ریاض کے سفری بیگ سے تین سی سی ٹی وی، ایک ڈرون کیمرہ اور ایچ ڈی پرو وڈیو ریکارڈر برآمد کرلیا، کسٹم حکام نے مذکورہ شخص سے برآمد ہونے والا سامان ضبط کرکے کاغذی کارروائی کے بعد گھر روانہ کردیا جو ڈیرہ غازی خان کا رہائشی معلوم ہوا۔
ملتان سے مزید