ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ سروس گریڈ 17میں کام کرنے والے افسران کی سروس ریگولرائز کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ مذکورہ 66چیف افسران کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین لوکل گورنمنٹ بورڈ،سیکرٹری بلدیات پنجاب نےافسران کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جن میں خواتین، اقلیتی اور سپیشل کوٹہ کے افسران بھی شامل ہیں۔ جن عارضی افسران کو مستقل کیا گیا ہے ان میں نور الصباح، اطہر فاروق، فہد بٹ،عادل شہزاد، محمد عمر مختار،شانزہ گل،طیبہ عثمان، محمد وقاص،محمد فیصل،محمد عمر ریاض، محسن مظہر،فائزہ ہاشمی، ضیاء اللہ ، پیام غنی،فاروق ارشاد، محمد وقاص،علی رضا،محمد یاسر،احمد وقار شاہد، ارحم نذیر،انعام اللہ، زوہیب لغاری، محمد واصف،توصیف الرحمان،انعم معصوم، انتصار احمد،پارس زبیر،محمد احمد،حسیب خالد،عظمت فردوس،درخشاں عامر،ساجد علی،محمد ادریس،ارم عامر،علی احمد صابر،سلطان حیدر،محمد اویس،غلام قمر،محمد عامر روف ،جواد حسن،عثمان غنی، اشتیاق احمد،محمد عمران،سمیرہ نواز،ولید عثمان، عبدالوہاب، رحمان لطیف، شبانہ رشید، عدین سید،ظل ہما فاطمہ، عابدہ ایوب،نبیلہ امانت،فروا یوسف،نوشیہ افضل، روحمہ فہیم، رابعہ بصری، ارم شہزادی،سدرہ ڈار،حنا فیاض، سندس روبیل، فریحہ ریاض، علی فرقان، محمد نعمان سرور،زاہد فرید، ہنسن کرامت اور مبشر کلیم گل شامل ہیں۔