• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میتھیو ڈسٹ چرچ کے بشپ کی پراسرار گمشدگی، اہلیہ کا پولیس پر اغوا کا الزام

ملتان(سٹاف رپورٹر) میتھیوڈسٹ چرچ کے بشپ کی پراسرار گمشدگی، اہلیہ کا پولیس پر اغوا کرنے کا الزام، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق چہلیک پولیس کو میتھیوڈسٹ چرچ چونگی نمبر 7سے آسیہ مسیح گل نے اطلاع دی کہ میرے خاوند بشپ عاشر کامران کو پولیس وردی میں ملبوس اہلکار اغوا کرکے کار میں بٹھاکر لاہور روانہ ہوگئے، مجھے خدشہ ہے کہ وہ میرے خاوند سے کسی چیک یا سٹامپ پیپرز پر زبردستی سائن یا انگوٹھے نہ لگوالے، اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور چرچ کے کیمرےچیک کرنے کا کہا تو عاشر کامران کی بیٹی گرما عاشق اور بیوی نے بتلایا کہ چرچ کے کیمرے بند ہیں، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ بشپ عاشر کامران پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں جب کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ملتان سے مزید