پشاورمیں ڈیجیٹل میڈیا بارے علمی نشست کا انعقاد

January 22, 2022

پشاور (جنگ نیوز) پشاور پریس کلب میں دورِ حاضر کے چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے پہلی علمی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں نے شرکت کی۔ سیشن میں سینئر صحافیوں صدر ایم ریاض، صفی اللہ گل، فاروق فراق، کاشف الدین سید، شمس مہمند، فدا عدیل، لحاظ علی ودیگر نے آنے والے دور میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ تمام اداروں میں لوگ موجود ہیں جو موثر ٹریننگ دیتے ہیں جو سیکھیں گے وہ آنے والے وقت میں کام آئے گا۔ اس وقت ضروری ہے کہ لوگوں کو اس طرف آنا چاہئے۔ لوگوں کو حسد کی بجائے ایک دوسرے کوسپورٹ کرنے سے فائدہ ہو گا۔ اگر 600 افراد بھی ایک دوسرے کی ویڈیوز کو لائک، کمنٹس کریں تو ہم لوگوں کو نوکری کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ 5 منٹ ویڈیو چلنے سے ساتھیوں کا فائدہ ہو گا۔ 12 لاکھ پاکستانیوں نے یوٹیو ب چینل بنا رکھے ہیں اس کا مطلب ہے کہ بارہ لاکھ لوگ ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں اب زمانہ تبدیل ہو رہا ہےسب کچھ بدل گیا لیکن ہم صحافی خود کو نہ بدل سکے۔ ہم لوگ سوچتے زیادہ ہیں اور عمل کم کرتے ہیں،ہم اگر ایک دوسرے کو سپورٹ کرینگے تو ہمیں باہر کے لوگوں کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہو گی۔ ضروری نہیں کہ پہلے پہل ویوز آئیں، لوگ دیکھیں گے تو ویڈیو وائرل ہو گی۔ہم اگر ملک کے دیگر شہروں میں جا کر لوگوں کو ٹریننگ دے سکتے ہیں تو کیا ہم کلب کے ساتھیوں کو ٹریننگ نہیں دے سکتے؟ جونیئر ہو یا سینئر سب کو ایک دوسرے کا دست و بازو بننا ہو گا۔ آنے والا وقت ملٹی سکلز کا ہے۔ انٹرنیشنل سطح پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ایک اچھا انٹرویو، اچھی پریزینٹیشن آپ کو ٹاپ پر لا سکتی ہے۔ پشتو میں سکوپ زیادہ ہے۔ پالیسی کے مطابق ٹی وی، اخبارات کے علاوہ اب یوٹیوب چینل کو بھی اشتہار ملے گا۔ بھر میںسافٹ ویئرز ہائوسز کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔ بدقسمتی سے پشاور میں ایک بھی سافٹ ویئر ہائوس نہیں آج ملک میں تقریباً ہر ادارے کی اپنی ویب سائٹ ہے، تمام لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ اس میدان میں فوری آئیں۔