• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پشاور کا سب رجسٹراران دفاتر کا دورہ

پشاور (اے پی پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پشاور محمد داؤد سلیمی نے تحصیل سٹی دفاتر اور سب رجسٹراران دفاتر کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دورہ کے دوران موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کے روئیے، انتظار کے دورانیے اور سروس کے معیار بارےتفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اور تجاویز سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ریکارڈ روم اور سٹاف کی حاضری معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے عملے کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ لگن سے ادا کریں اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
پشاور سے مزید