• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوشربا مہنگائی نے روزہ داروں کی کمر توڑ دی ،مرزا عبدالرحمن

پشاور(جنگ نیوز) سابقہ نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان مرزا عبدالرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی دعوے صرف میڈیا میں عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ہیں ۔عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی کی شرح کئ فیصد بڑھ گئی ہے۔ہوشربا مہنگائی نے روزہ داروں کی قمر توڑ دی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ حکمرانوں کو خوش کرتی نظر آتی ہے ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی لہر اور بےروزگاری عروج پر ہے ملکی معیشت بری طرح مفلوج ہو چکی ہے اسلام آباد میں کوئی نرخوں کی پوچھ گچھ نہ ہے پرائس کنٹرول کا جھوٹا بیانیہ صارفین کو رمضان المبارک کے مہینے میں تڑپا رہا ہے حکمرانوں سے درخواست ہے کہ اس مقدس ماہ کا تقدس پامال نہ کیا جائے جو اشیاء کل رمضان المبارک کی آمد سے پہلے سو کی تھی وہ تین سو بک رہی ہیں۔
پشاور سے مزید