• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون عطیہ کرنے سے انسانی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، ڈاکٹر فخر

پشاور(جنگ نیوز)خون عطیہ کرنے سے انسانی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ اس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ باقاعدہ خون دینے والے فرد کو ہارٹ اٹیک اور کینسر کے چانسز دیگر لوگوں کی نسبت 95 فیصد کم ہو جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار فرنٹیر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے ادارہ کے پی آر اوز اور فیلڈ سٹاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کرنا ایک عبادت اور صدقہ جاریہ ہے، تھیلی سیمیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے خون عطیہ کرنا اور ان کی زندگی بچانا صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالنا ہے، انہوں نے شرکائے اجلاس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افطاری کے بعد لگائے جانے والے بلڈ ڈونیشن کیمپوں کے دوران عوام میں یہ شعور اجاگر کیا جائے کہ رمضان کے مہینے میں خون عطیہ کرنے سے انسانی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اکثر لوگ رمضان میں خون عطیہ کرنے سے کتراتے ہیں، عوام کو اس بارے میں اگاہی دینے کا مقصد یہ ہے کہ ماہ رمضان کے دوران تھیلی سیمیا فائٹرز اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی انتقال خون کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
پشاور سے مزید