• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا ہیڈ کوارٹر بونی میں افطار دسترخوان کا اہتمام

پشاور (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے رمضان المبارک کے دوران راہگیروں، مسافروں، مریضوں اور مستحق افراد کو رمضان احساس دسترخوان پروگرام کے تحت ہیڈکوارٹر بونی میں افطار دسترخوان کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال اور پلاننگ آفیسر اپر چترال نے ان کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی۔ افطار پروگرام میں کثیر تعداد میں راہگیروں، مسافروں اور مستحق افراد نے روزہ افطار کیا اور اس اقدام پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔
پشاور سے مزید