• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بادشاہ طورو قتل ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوا

پشاور (نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوبارکونسل نے مردان بار کے سابق صدر نور بادشاہ طورو ایڈووکیٹ کے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ۔خیبرپختون خوا بار کونسل کی کال پر وکلاء نے پرنسپل سیٹ پر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر آمین الرحمان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری اشفاق داودزئی،ڈسٹرکٹ بار کے صدر قیصر زمان ،ذاہد اللہ ذاہد،بار کونسل کے ممبران سید مبشر شاہ،سید حکیم خان،دانیال چمکنی، یاسر خٹک ،ناصر نعیم عمر خیلی اور دیگر وکلاء نے نوربادشاہ کے قتل کی مذمت ۔ انھوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ڈی پی او مردان سے فوری طور پر قاتلوں کو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچانے سمیت وکلاء اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ اس حوالے سے خیبر پختونخوا بارکونسل نے مردان اور پشاور میں عدالتی بائیکاٹ کررہی ہے بار کونسل نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کے دائرہ کار کو مزید توسیع کیا جائے گا ۔آئے روز وکلاء پر حملے ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے بار بار متعلقہ حکام کو اگاہ کیا گیا کہ وکلاہء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
پشاور سے مزید