پشاور (اے پی پی)شاور کے تھانہ چمکنی کے ایس ایچ او عصمت خان نے اہم کارروائی کے دوران گھر سے ڈکیتی کی سنگین واردات میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم جاوید سکنہ افغانستان حال واحد گھڑی خزانہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 2024 کو تھانہ چمکنی کی حدود ترناب فارم میں مسمی نوید اقبال کے گھر سے ڈکیتی کی تھی۔ گرفتار ملزم کا جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا گرفتار کر لیا، گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔ کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مسروقہ 17لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔