پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور میں خواتین اور فیملیز کے لیے پارک کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعثگورگھٹری پارک کو مکمل فیملی پارک بنانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ اندرونِ شہر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پارک میں مختلف علاقوں سے آنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے، جس کے باعث خواتین اور فیملیز خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں اور انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ پارک میں صفائی کا انتہائی ناقص انتظام ہے اوارہ کتے جگہ جگہ پارک میں گھومتے ہیں اور گندگی پھیلائے رکھتے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق موجودہ صورتحال میں خواتین کے لیے پارک میں آنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ مناسب نگرانی اور سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور میئر پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ گورگھڑی پارک کو باقاعدہ طور پر فیملی پارک قرار دے کر مؤثر انتظامات کیے جائیں۔