قانون سازی کے لئے آرڈننس تبدیلی سرکار کی روایات تبدیل”جرگہ“ میں آج اہم گفتگو

January 23, 2022

کراچی (جنگ نیوز) تبدیلی سرکار نے کیسے پارلیمانی روایات کو تبدیل کردیا۔ حکومت قانون سازی کیلئے آرڈیننس کا سہارا کیوں لے رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں قانون سازی کیسے ہوتی ہے، کتنے اراکین پارلیمنٹ بلز پڑھنے کی زحمت گوارا کرتے ہیں۔ قانون ساز اداروں کے ممبران قانون سازی کے عمل سے لا تعلق کیوں ہیں۔ اور حکومت قانون سازی کو بلڈوز کیوں کررہی ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر اتوار کی شب 10 بجکر5منٹ پر ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی میزبان ہیں۔