سروسز ہسپتال کیلئے5 وہیل چیئرزکاعطیہ

January 23, 2022

لاہور (جنرل رپورٹر ) میڈیکل سپریٹنڈنٹ میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد کی جانب سے سروسز ہسپتال کے لئے 5 وہیل چیئرز کا عطیہ کیا ۔ وہیل چیئرز پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ کے حوالے کیں۔ اس موقع پر ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے اور اس خدمت کے سلسلہ کو جاری رکھنا چاہیے۔ اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران فیصل جارج، مرزا شہباز، قاسم، عثمان گجر، مہر اویس، عثمان خالد، رفیق مسیح، خالد مراد، احسن سکندر، نقاش، محمد عثمان اور دیگر ملازمین موجود تھے۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد مریضوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کے کاموں میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی معاونت کرتے رہیں گے۔