عوام مری کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری پر عمل کریں ،کمشنر

January 23, 2022

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق جو جمعہ کی شام سے مری میں موجود تھے انہوں نے ہفتہ کو برفباری کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال، برف ہٹانے کے عمل اور ایمرجنسی کی صورت میں کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا، وہ دفتر اسسٹنٹ کمشنر مری میں قائم کنٹرول روم میں بھی گئے جہاں پر انہوں نے موجود محکموں کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید موسمی حالات کے پیش نظر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کا