کورونا بڑھتے کیس‘ نجی تعلیمی اداروں میں سیمپلنگ کی شرح انتہائی کم

January 23, 2022

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جہاں سرکاری سکولوں کو بند کیا جا رہا ہے وہاں نجی تعلیمی اداروں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ نجی سکولوں کے مالکان کے اثرو رسوخ کی وجہ سے وہاں پر سیمپل ٹیسٹ لینے کی شرح انتہائی کم ہے‘ حالانکہ وہاں پر متعدد اساتذہ خاص طور پر لیڈی ٹیچرز کے بیماری سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سردی کی شدت کی وجہ سے چھوٹے بچے پہلے ہی بیمار ہو رہے ہیں جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں بچوں کے بیمار ہونے کی اطلاعات سرکاری سکولوں سے کہیں