سپر لیگ کا سانگ آج ریلیز ہوگا

January 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے آفیشل سانگ پیر کو ریلیز ہوگا جبکہ سانگ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ اتوار کوپی سی بی نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کرے گا۔ یہ ترانہ شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔