بلال یاسین کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،رہنمااے جے کے ن لیگ

January 24, 2022

والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما راجہ اسرار علی خان، راجہ بلال علی خان، حاجی راجہ تیمور علی شوکت، راجہ شوکت علی خان، راجہ مروت علی نے اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے بلال یاسین/صحتیابی،دعارہنما رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بلال یاسین پر حملہ کرنے کی مذمت کی ہے، رہنمائوں نے بلال یاسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ رہنمائوں نے سانحہ مری پر بھی اظہار افسوس کیا۔رہنمائوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں برداری ازم کی حکومت قائم کردی گئی ہے ، آزاد کشمیر کے اندر برداری ازم کی سیاست نہیں چل سکتی، آج ملک ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ مہنگائی کا دور ہے، کوئی عوامی مسائل حل نہیں ہورہے، عوام پریشان ہیں، ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کردیا گیا ہے، حکومت ناکام ہوچکی ہے تمام مسائل کا واحد حل میاں نوازشریف ہیں۔ حکومت کو2023ء کے الیکشن میں گھر جانا ہوگا۔