آصف سلیم مٹھا اے این سی پنجاب کےمیڈیا کوارڈینیٹر مقرر

January 24, 2022

لندن ( ودود مشتاق) برطانوی پاکستانی آصف سلیم مٹھا کو اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی پنجاب کا میڈیا کوارڈینیٹر مقرر کردیا گیا ۔ تقرری کا اعلان حکومت پنجاب کی کمیٹی انسداد منشیات کنٹرول کے چیئرمین نے کیا جب کہ پنجاب کے دیگر متعلقہ محکمہ جات کو بھی اس تقرری سے مطلع کر دیا گیا ہے جن میں خاص طور پر پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز ایکسائز اور ضلعی سربراہان پولیس شامل ہیں۔ یہ کمیٹی پنجاب کو نارکوٹکس سے پاک کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت جلد ہی آگاہی مہم کا آغاز کرے گی جس کا میڈیا سیکشن تکمیل کے مراحل میں ہے۔