7ملزم گرفتار ، اسلحہ ، ایمونیشن ،60 پتنگیں اور شراب برآمد کرلی گئیں

January 24, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ مع ایمونیشن ،60پتنگیں اور شراب برآمد کرلی ،تھانہ صدر واہ پولیس نے محمد اویس سے پستول 9ایم ایم معہ ایمونیش، روات پولیس نے ابرار احمد سے پستول30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے احتشام اظہرسے60پتنگیں اور 2ڈوریں، جبکہ نصیرآباد پولیس نے محمد ایاز، حارث، اسامہ اور ملک حارث سے 4بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔