راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر مقتولہ کےبیٹے سمیت تین ملزموں کو گرفتار کرلیا، ایس پی سواں زون حسنین وارث نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کورال پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے اندھے قتل کا قلیل وقت میں سراغ لگا لیا اور قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ایس پی سواں زون نے بتایا کہ تھانہ کورال کی حدود سے ایک خاتون کی نعش برآمد ہوئی تھی، جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کرکے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔