• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل اولین ترجیح ہے، ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈ ی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ محکمے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں اور ترقیاتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوسرے دن کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری دانیال چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر، ارکان صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد، ملک منصور سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع راولپنڈی میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں، ان پر پیش رفت، فنڈز کے اجرا و استعمال اور مختلف ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کے تحت ضلع راولپنڈی کے 145 منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ کے مطابق ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 312.576 ارب روپے ہے، جن میں 140 جاری جبکہ 5 نئے منصوبے شامل ہیں، اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں مختلف ترقیاتی پروگراموں، اپنے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن، SAP-VIII اور بیوٹیفکیشن منصوبوں سمیت مجموعی طور پر 297 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید