• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلا س ،من و امان کی صورتحال کا جائزہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہماجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کے تدارک، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور موثر کمیونٹی پولیسنگ سمیت اہم پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر افسران کو ہدایت کی کہ قیامِ امن، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شرپسند و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے جرائم کے انسداد کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے منشیات فروشوں، راہزنوں، ڈکیتوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر فوری ازالہ کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید