جامعہ زکریا شہریوں کو3 ماہ کا عربی کورس کرائیگی

January 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے عربی لینگویج کورس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید عمار حیدر زیدی نے کہا ہے کہ شہریوں اور عرب ممالک میں روزگار ،تعلیم اور مذہبی مقامات کی زیارت کےلئے جانے کے خواہشمند طلبہ کی سہولت کے لئے یونیورسٹی تین ماہ کا عربی کورس کرائے گی،ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، اساتذہ، طلبہ اور دیگر عام شہریوں سمیت پیشہ ور افرادبھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کلاسز کا آغاز یکم فروری سے ہوگا داخلہ فارم یونیورسٹی سےحاصل کیا جاسکتا ہے کورس فیس 3100 روپے ،جب کہ داخلہ حاصل کرنے کے لیے کم از کم اہلیت میٹرک ہو گی۔