متحدہ مجلس شہریان کیجانب سےندیم قریشی کے اعزازمیں استقبالیہ

January 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس شہریان کے جنرل سیکرٹری حافظ محمدظفرقریشی حامدی کی جانب سے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ندیم قریشی کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کی متحدہ مجلس شہریان کے چیئرمین محمد یونس غازی،چیئرمین سوشل ترقیاتی گروپ ملک محمد یوسف،چیئرمین تحریک صوبہ ملتان رائو عبدالقیوم شاہین، مرکزی میلادکمیٹی ملتان کے صدر رکن الدین حامدی،پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شہبازشریف ہسپتال کے صدرملک عمران یوسف، پروفیسرعنایت علی قریشی ،اسلامک میڈیا فائونڈیشن کے رہنما سیدمحمدعلی رضوی ،مرکزی انجمن شان محمدی کے صدرشیخ عبدالحمید قادری بھی موجود تھے۔