اسپتال منتقلی کے دوران خاتون کا ریسکیو کی گاڑی میں بچے کو جنم

January 24, 2022

ملتان (نمائندہ جنگ)ملتان کے علاقہ سورج کنڈ روڈ سے اسپتال منتقلی کے دوران خاتون نے ریسکیو 1122کی گاڑی میں بچے کو جنم دیا۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون اور بچہ دونوں بحفاظت ہسپتال منتقل کردئیے۔پیر کالونی سورج کنڈ روڈ سے ضیا الدین نے ریسکیو کو اطلاع دی کہ اسکی بیوی کی طبیعت بگڑ گئی ہے جس پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور اس نے ریسکیو گاڑی میں ہی بچے کو جنم دےدیا۔بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماں بیٹا دونوں نارمل ہیں۔