بختاور کے بیٹے کی بینظیر بھٹو کیساتھ تصویر وائرل

January 24, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم کی اپنی نانی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم کے آفیشل اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں میر حاکم محبت بھری نظروں سے اپنی نانی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر دیکھ رہے ہیں۔

تصویر میں میر حاکم شاید اپنی والدہ کی گود میں موجود ہیں۔

میر حاکم کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’یہ اُن کی پسندیدہ تصویر ہے۔‘

دوسری جانب بختاور بھٹو نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی۔

بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں 21 جنوری 2022 لکھا یعنی وہ تاریخ کہ جب یہ تصویر کھینچی گئی تھی اور ساتھ ہی دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ برس اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔