برطانوی وزیراعظم نے سالگرہ پر بھی ایس اوپیز کی دھجیاں اڑائیں

January 25, 2022

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے اپنی 56 ویں سالگرہ پر بھی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انڈور تقریبات پر پابندی کے دنوں میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے کیبنٹ روم میں 30 مہمانوں کے ساتھ جشن منایا گیا۔

واضح رہے کہ بورس جانسن نے اسی روز اسکول کے دورے میں سماجی فاصلے کا پیغام دیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر کئیر اسٹارمر نے بورس جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جو قوانین بناتے ہیں وہ خود ان پر عمل نہیں کرتے۔

علاوہ ازیںبرطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سفری قوانین میں نرمی کا مطلب ان کا ملک مسافروں اور بزنس کیلئے کھلا ہوا ہے۔