مزا ربانی، عمران طاہر اور ٹم ڈیوڈ کراچی پہنچ گئے

January 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے لئے ملتان سلطانز کے بلیسنگ مزاربانی، عمران طاہر اور ٹم ڈیوڈ کراچی پہنچ گئے۔ ملتان سلطانز کا کوچنگ اسٹاف بھی کراچی پہنچ چکا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ولی، رائلی روسو بھی کراچی آچکےہیں۔تاخیر سے ٹیم جوائن کرنے والے شان مسعود اور شاہنواز داہانی نے ٹریننگ نہیں کی۔