نسلہ ٹاور کیس، سندھی مسلم سوسائٹی کے سابق سیکریٹری اینٹی کرپشن کے حوالے

January 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں گرفتار سندھی مسلم سوسائٹی کے سیکریٹری نوید بشیر کو دھوکہ دہی، جعل سازی، کاغذات میں ردوبدل اور بے ایمانی کے مقدمہ میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی کرپشن حکام سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی، استغاثہ کے مطابق سندھی مسلم سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکریٹری نوید بشیر تھانہ فیروزآباد کی کسٹدی میں تھے، اینٹی کرپشن حکام نے سیکریٹری نوید بشیر کو نئے مقدمہ میں تھانہ فیروز آباد سے گرفتار کیا ،اینٹی کرپشن حکام نے دھوکہ دہی، جعل سازی، کاغذات میں ردوبدل اور بے ایمانی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔