کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب میں چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے لوٹ مار کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر اور ڈاکوئوں کا اپنا ساتھی زخمی ہو گی جسے فرار ہوتے ہوئے شہریوں نے تعاقب کے بعد پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ، زخمی شہری کی شناخت 40سالہ رضا خان کے نام سے کی گئی ہے۔