کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان علی جعفری پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار ملزمان ابراہیم ملک اور وقاص کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی تفتیشی آفیسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی آفیسر سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔