حادثات میں 3 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں

January 25, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق،خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون نفیسہٰ جاں بحق، بیٹا محفوظ رہا ،حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار ہو گیا پولیس نے ٹریلر کوقبضے میں لےلیاہے ، پورٹ قاسم کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے رکشے کو ٹکر ماردی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ،گذری کے علاقے میں پیٹرول پمپ کے قریب سڑک سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی،پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت اور شناخت نہیں ہو سکی،صدر لکی اسٹار کے قریب واقع ہوٹل کے کمرہ نمبر 161 سے 30سالہ یاجد علی کی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ ہوٹل اسٹاف جب اسکے کمرے میں گیا تو کوئی جواب نہیں ملا جس پر وہ اندر گئے تو دیکھا کہ اسکی لاش موجود تھی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی مقتول کا تعلق بونیر خیبر پختونواہ سے تھا، جناح اسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ گلے پر تیز دھار کےا ٓلے سے وار کیا گیا گیا ہے،نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ W-9 منی بس اسٹاپ کے قریب فٹ پاتھ سے 52سالہ شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا ،ملیرندی سے دو سے تین روز پرانی ڈوبی ہوئی 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، نیشنل ہائی وے اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب کام کے دوران 45سالہ سید خان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔