کسی کو لسانی سیاست کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے نہیں دینگے، مصطفیٰ کمال

January 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپور ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی ٹنڈو الہ یار کے افسوسناک سانحے پر کسی کو لسانی سیاست کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے نہیں دے گی،راکے ایجنٹ ایک بار پھر سندھ میں بھائی کو بھائی سے لڑوا کر صوبے کو آگ اور خون میں دھکیلنے کے لئے سرگرم ہوچکے ،خلیل الرحمٰن عرف بھولو خانزادہ کا احاطہ عدالت میں سرعام قتل، ایک لسانی تنظیم کے سربراہ کا قاتل کو لاک اپ میں ہار پھول پیش کرنا، پولیس کے ہاتھوں چادر اور چار دیواری کی بیحرمتی کے نتیجے میں مہاجروں کے جذبات بھڑکانا سندھ میں سندھ مہاجر لسانی فسادات کرانے کی گھناونی سازش ہے، جس سے موت کے سوداگر اپنی مردہ سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔