• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اقوام متحدہ میں نبیل منیر کو نیا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ

  اسلام آباد(صالح ظافر)حکومت نے خارجہ امور کے خصوصی سیکریٹری نبیل منیر کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ موجودہ مستقل مندوب عاصم افتخار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جنہیں ملک کا نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق گریڈ 22 کے افسر نبیل منیر کی باضابطہ تقرری وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے واپسی کے بعد متوقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید