اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں، گرفتار کرنے سے روک دیا، جسٹس انعام امین منہاس نے شعیب شاہین، ملک عامر علی و دیگر کی درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا۔ گذشتہ روز شعیب شاہین، ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے قبل پھر سے گرفتاریاں اور چھاپے شروع ہو گئے ہیں۔