اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے 3ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں بہتری اور اسے بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔فائر سیفٹی سے متعلق نظام کیلئے پی کے ایل آئی (PKLI) سے معاونت اور تجاویز لی جائیں،ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں موجود تجاویز پر غور کر کے ان پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے،ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور سہولیات بالکل مفت فراہم کرنے کیلئے اقدامات بھی لائحہ عمل کا حصہ بنائے جائیں،ہسپتال کی بہتری کیلئے اچھی شہرت کی حامل افرادی قوت کو تعینات کیا جائے۔