• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے شہریوں کو سعودی عرب کے سفر پر نظرثانی کا مشورہ دے دیا

واشنگٹن/ریاض( جنگ نیوز)امریکا نے سعودی عرب کیلئے اپنی سفری ہدایت میں امریکی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا ہے اور مملکت کے لیے لیول 3سفری انتباہ برقرار رکھا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں امریکی مفادات کو ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کا خطرہ، مسلح تنازع، دہشت گردی، ملک سے باہر جانے پر پابندیوں اور سوشل میڈیا سرگرمیوں سے متعلق مقامی قوانین سمیت متعدد خطرات موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید