میکسکو، ایک ہفتے کے اندر دو صحافیوں کا قتل

January 25, 2022

میکسیکو سٹی (اے ایف پی /جنگ نیوز ) میکسکو کے سرحدی شہر تیخوانا میں ایک صحافی کو قتل کردیا گیا، ایک ہفتے کے دوران یہ میڈیا ورکرز کے قتل کا دوسرا واقعہ ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بہا کیلفورنیا کے سرکاری استغاثہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ʼلارڈیس میلڈوناڈو لوپیز کو آتشی اسلحے سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک گاڑی میں تھیں۔واضح رہے کہ میکسکو کا شمار صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں ہوتا ہے۔میڈیا کے حقوق کی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز باقاعدگی سے میکسکو کو افغانستان اور یمن کے ساتھ نیوز میڈیا کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شامل کرتی رہی ہے۔لارڈیس میلڈوناڈو نے متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ کام کیا، وہ بہا کیلفورنیا کے 2019 سے 2021 تک گورنر رہنے والے جیمی بونیلا کے ʼپرائمر سیستیما دی نوٹیسیاز (پی ایس این) سے بھی منسلک رہیں۔