جرمنی میں مسجد پر فائرنگ، حملہ آورگرفتار کرلیا گیا

January 25, 2022

برلن(جنگ نیوز)جرمنی کے مشرقی شہر ہالے میں ایک شخص نے مسجد پر متعدد فائرکیے، ترک خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق 3 گولیاں مسجد کی کھڑکی کو لگیں تاہم واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے عینی شاہدین کے بیان پر مسجد کے سامنے ایک فلیٹ میں رہنے والے 55 سالہ شخص کوگرفتارکیا ہے، اس کے گھر کی تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔