کراچی (نیوز ڈیسک) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل میلاد مصطفی و ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے‘ جب عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے پارلیمنٹ نے ایک تاریخ ساز فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے پس منظر میں قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی‘ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر اکابر امت کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مصرامام بصری کی درگاہ سے آئے ہوئے مصر کی علمی روحانی شخصیت مصری اوقاف کے امام و خطیب ڈاکٹر یحیی الکتانی نے کہا کہ ہم دجلاوں کذابوں کو نبی نہیں مانتے‘ ہم صادق الامین ایک ہی صادق و الامین محمد مصطفےٰ و رحمت اللعالمین خاتم النبین کو آخری نبی مانتے ہیں‘ ہمیں نبی کریم کے سوا دوسرا کوئی نبی قبول نہیں‘ نبی کریم ہی آخری نبی ہیں‘ بنگلہ دیش سے آئے ہوئے عظیم اسکالر ڈاکٹر سید ارشاد بخاری ختم نبوت کے تحفظ میں علامہ شاہ احمد نورانی کی بڑی خدمات ہیں اور صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرہی ان کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں‘ ازہر اکیڈمی کے سربراہ ڈاکٹر حسن صغیر نے برائے راستہ جامع الازھر سے خطاب کرتے ہوئے محفل کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے انٹرنشیل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے حوالے سے جو آئینی فیصلہ کیا۔